: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ترکی،24اگسٹ(ایجنسی) امریکا کے نائب صدرجو بائیڈن ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ بائیڈن گزشتہ مہینے کی ناکام بغاوت کے بعد سے ترکی کا دورہ کرنے والے امریکی حکومت کے سرکردہ ترین
نمائندے ہیں۔ جو بائیڈن لیٹویا سے ترکی پہنچے ہیں اور ترک قائدین کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد اپنی اگلی منزل سویڈن کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ ترکی میں بائیڈن صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، جس دوران امریکا میں قیام پذیر مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔ ترکی گولن پر گزشتہ مہینے کی ناکام بغاوت کی منصوبہ سازی کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کر رہا ہے کہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے۔ امریکی نائب صدر کا دورہ ایک ایسے وقت پر عمل میں آ رہا ہے، جب ترکی اور شام کی سرحد پر سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔